مختلف علاقوںسے 2افراد کی نعش برآمد

Sep 17, 2021

لاہور(نامہ نگار) ہڈیارہ کے علاقے نشاط کالونی میں واقع ایک سکول کے قریب جہانگیر نامی شخص کی نعش ملنے پرپولیس نے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ علاوہ ازیں لاری اڈہ کے علاقے سے 45سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ورثا ء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں