لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ نے بغیر پہلی بیوی سے اجازت لیے دوسری شادی کر نیوالے شخص کی سزاکالعدم قرار دے دی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے مظفر نواز کی درخواست پر قانونی نکتہ طے کر دیا ، ہائیکورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر سزا پانیوالے شوہرکی سزا کالعدم قرار دیدی،،جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ کیس چلانے کا اختیار فیملی کورٹ کو ہے مجسٹریٹ کو نہیں، لاہور ہائی کورٹ کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم فیملی لا آرڈیننس پرکیس سماعت کا اختیار صرف فیملی کورٹ کو ہے بغیر اجازت دوسری شادی پر کیس کی سماعت کا اختیار بھی فیملی کورٹ کو ہے۔ مظفر نواز کو عشرت رسول کی اجازت کے بغیرستارہ جبین سے شادی کے الزام پر سزا ہوئی ، پہلی بیوی کی شکایت پر مجسٹریٹ نے مظفر نواز کو 3ماہ قید اور5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ، مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف سیشن عدالت نے بھی اپیل خارج کی تھی۔
بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کر نیوالے شخص کی سزاکالعدم
Sep 17, 2021