خواتین ‘بچوں کیساتھ جرائم میں ملوث مجرموںکو سزا دلوانا اولین ترجیح ہے :آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ پیش آنے والے جرائم کی روک تھام اور ان مقدمات میں ملوث مجرمان کو سخت سے سخت سزا دلوانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سمیت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔ پنجاب پولیس کی ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے صوبہ بھر میں خواتین ایمر جنسی صورتحال میں صرف ایک کلک پر پولیس مدد حاصل کرسکتی ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ صوبے کے تمام اضلاع میں ’’اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل‘‘ قائم کئے جاچکے ہیں خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں ملوث عادی مجرموںکا ڈیٹا بیس تیار کیا جارہا ہے تاکہ ان کی نگرانی کی جاسکے جبکہ صنفی جرائم کے تفتیشی افسروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ریفریشر کورسز اور جدید تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں بیگم گورنر پنجاب پروین سرور کی زیر قیادت آئے ویمن پیس کونسل کے وفد سے دوران ملاقات کیا۔ وفد میں کنوینر ویمن پیس کونسل، چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی آن جینڈر مین سٹریمنگ عظمی کاردار، سید کوثر عباس، ڈاکٹر مریم کیانی اور عائشہ جہانزیب شامل تھیں۔پیٹرن ان چیف ویمن پیس کونسل بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے دوران ملاقات بتایا کہ پنجاب پولیس کی ویمن سیفٹی ایپ ایک بہترین کاوش ہے جس کے بارے انکی تنظیم نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں جاکرآگاہی لیکچرز دئیے ہیں جس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔  

ای پیپر دی نیشن