بہاول پور(نیوز رپورٹر)سینٹرل جیل بہاول پورشہریوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے سینٹرل جیل کوفوری طورپرشہرسے باہرمنتقل کیاجائے موبائل فون جیمرزکے باعث جیل کے اردگردآبادی شدید پریشانی اورمصیبت میں مبتلاہے۔ سینٹرل جیل بہاول پورکے گردموجودعلاقوں کے رہائشیوں مہرمحمدطارق‘ مہرمحمدنوازارائیں ودیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سینٹرل جیل بہاول پوراہل علاقہ کیلئے وبال جان اور مصیبت بن چکی ہے جیل میں لگائے گئے موبائل جیمرزنے اہل علاقہ کی مشکلات میں اضافہ کررکھاہے کیونکہ ہرشہری کے پاس موبائل فون ہے جبکہ جیل میں َلگائے گئے جیمرزکے باعث مکین ایک دوسرے سے رابطہ کرنے ‘کسی بھی قسم کی اطلاع دینے سے قاصرہیں انہوں نے بتایا کہ جیل میں لگے جیمرزکاجیل میں موجودقیدیوں کے موبائل فون کے استعمال پرکوئی خاص فرق نہیں پڑتاکیونکہ ہماری اطلاعات کے مطابق جیل میں موجودقیدیوں کے پاس جدیدترین موبائل فونز ہیں جن پرجیل کی جانب سے لگائے جیمرزکابھی اثرنہیں ہوتا انہوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ‘ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب‘ کمشنر بہاول پور‘ڈی سی بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اورسینٹرل جیل بہاول پورشہرسے باہرمنتقل کرنے کامطالبہ کیا ۔