مری (نامہ نگار خصوصی)پی ٹی آئی مری کے کارکنوں نے کینٹ بورڈ مری کے الیکشن میں جو سیاسی کلچر متعارف کروایا ہے وہ اس امر کی واضح دلیل ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے سخت ترین خلاف ہے جبکہ اپنا حق کسی کو مارنے کی اجازت دیتا۔ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن پروفیسر صداقت علی عباسی نے مری کینٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ایک خصوصی بیان میں پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد کے پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ کینٹ بورڈ کے دونوں وارڈوںمیں آئندہ بھی خالصتاً عوامی فلاح اور ترقیاتی کی بنیاد پر کاموں کو جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہ کہ 30 سال سرکاری سرپرستی، دھونس دھاندلی، پوسٹنگ ٹرانسفر، تھانہ کچہری کی سیاست، ٹھیکہ کمیشن کے سیاسی ماحول میں پلنے والوں کو سادہ سے نظریاتی نوجوانوں کے ذریعے دھول چٹانا کوئی معمولی بات نہیں ۔
پی ٹی آئی کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیگی، صداقت عباسی
Sep 17, 2021