اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 68 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 18 ہزار 749 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 ہزار 72 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار626 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار356 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.08فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 19 ہزار 423 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 345جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 48ہزار658کورونا کیسز اور 7 ہزار 224اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 70 ہزار 391افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 354جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں کیسز 32 ہزار 707جبکہ اموات 344رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 182جاں بحق ہوئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 628افراد کورونا سے متاثر جبکہ 728جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 3 ہزار 720افراد متاثر جبکہ 895انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 65 ہزار 725ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 716مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 25 ہزار 952ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔