پاک، نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی منسوخی دستانے پہنے ہاتھوں کی سازش ہے، شیخ رشید

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کو سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کیا، نیوزی لینڈ کے سکیورٹی انچارج نے کہا سکیورٹی خدشات ہیں، نیوزی لینڈ سکیورٹی انچارج سے پوچھا کیا سکیورٹی خدشات ہیں تو بتایا نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاع ہے ٹیم باہر نکلے گی تو حملہ ہو سکتا ہے۔ ہمارے اداروں نے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن نیوزی لینڈ نے اپنا فیصلہ کیا، ہمارے کسی ادارے کو تھریٹ موصول نہیں ہوا۔ ہم نے نیوزی لینڈ ٹیم کو بہترین سکیورٹی دی، یہ دورہ سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطے میں امن کی کاوشوں کے خلاف دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی، وہ ہمیں قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے دونوں بارڈر محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم سیکیورٹی انچارج نے ہمیں بتایا کہ سیکیورٹی تھرٹ ہے،جب ان سے تھریٹ سے متعلق پوچھا تو کو ئی ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکے،پھر بغیر تماشائیوں کے کھیلنے کا کہا،وزیر اعظم عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا ،عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے بات کی۔شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی تھریٹ نہیں لیکن خدشہ ہے کہ ٹیم باہر نکلے تو حملہ ہو سکتا ہے،پاک فوج سمیت تمام ادارے سیکیورٹی پرمامور تھے،دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کے ذریعے دورے کو منسوخ کرایا ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ اور خود فیصلہ کیا۔ جس نے سازش کی اس کا نام نہیں لینگے،ہم ذمہ دار ملک ہیں،وزیر اعظم نے خود ورلڈ کپ جیتا ہے ہم کرکٹ کا فروغ چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے لگنے والے تمام بارڈرز محفوظ ہیں،دستانے پہنے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں،امریکہ نے خود افغانستان سے انخلا کے لئے دستخط کئے،چار ماہ قبل نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی ٹیم بھیجی،سیکیورٹی ٹیم نے کلیئرنس دی جس کے بعد میچ کرانےکا فیصلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے انتہائی منظم ہیں کسی ادارے کے پاس سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے،بھارتی میڈیا ہمارے خلاف زیر اگل رہا ہے،قوم کو پیغام ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں،ملک میں ہر قیمت پر امن قائم رہے گا،افغانستان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عمران خان کرینگے۔شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ کی ٹیم کے دورے کے تمام انتظامات مکمل ہیں،برطانوی ٹیم کے استقبال کے لئے تیار ہیں،برطانوی کرکٹ ٹیم چوبیس سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے افسران نے آگاہ کیا ہے کہ برطانیہ بھی نیوزی لینڈ کی طرز پر سوچ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن