دورے کی منسوخی پر افسوس،لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،جیسنڈا آرڈن

 نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ اپنے کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ٹیم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اور سہولیات کا شکریہ ادا کیا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ ہر اس شخص کے لیے حیران کن ہے جو میچ دیکھنے کے لیے پرجوش تھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن