وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

Sep 17, 2021 | 18:17

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں تعاون(Taavun) گروپ کے وفد نے ملاقات کی اورصوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اورسرمایہ کاروں کے لئے دی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجودہے اورصوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں - سرمایہ کا روں کے لئے آسانیاں پیداکی گئی ہیں اورموجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔پنجاب میں سرمایہ کاری کو پورا تحفظ دیں گے۔ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ فارن انویسٹمنٹ کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا۔جنوبی پنجاب اورپسماندہ علاقوں میں فارن انویسٹمنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ معاشی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا۔چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

مزیدخبریں