لندن (نوائے وقت رپورٹ) ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی فاطمہ بھٹو نے برطانوی اخباری میں لکھے گئے مضمون میں کہا ہے کہ فرانس میں چرچ جلا تو دو دن میں 880 ملین ڈالر جمع کر لئے گئے۔ ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا تو مغربی اخبارات کیلئے بڑی خبر فن لینڈ کی وزیراعظم کی پارٹی کرنے کی تھیں، کیا سیلاب سے تباہ حال پاکستان کو عالمی امداد کیلئے بھیک مانگنا پڑے گی۔ سوشل میڈیا اور مغربی جریدے میں انسانی حقوق پر شعور مچانے والے موقع پرست کہاں ہیں؟ شامی مہاجرین کو سمندر کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے یورپ نے یوکرائن جنگ کے پناہ گزینوں کو تو خصوصی کاؤنٹرز لگا کر استقبال کیا۔ لیکن پاکستانی سیلاب کو نظرانداز کر دیا گیا۔ عالمی طاقتوں اور عالمی میڈیا کی خاموشی حیران کن نہیں حوصلہ شکن ہے۔ خبردار رہیں کل پاکستان کی جگہ آپ ہوں گے بچنے کا کوئی چانس نہیں۔
فرانسیسی چرچ کیلئے 880 ملین ڈالر جمع کرنیوالے سیلاب پر کہاں ہیں‘ فاطمہ بھٹو
Sep 17, 2022