شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس‘ شہباز شریف‘ مودی میں گفتگو نہ ہو سکی

ثمرقند (نیٹ نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان سمر قند میں ہونے والی ملاقات کے دوران بات چیت میں ڈیڈ لاک برقرار رہا ہے۔ ایک میز پر موجود ہونے کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان گفتگو تک نہ ہو سکی۔ بھارت کی خواہش تھی کے اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات ہو جائے۔ پاکستان کی جانب سے نہ تو بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات پر زور دیا گیا اور نہ دفتر خارجہ کی جانب سے اس دورے میں بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ بھارتی حکمران جماعت کی جانب سے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے نئی دہلی کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کر دیئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...