تبادلے جاری‘ ماریہ  طارق ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات 

Sep 17, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد پرویز کو او ایس ڈی‘ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ماریہ طارق کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان ڈاکٹر سیف اللہ کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساہیوال، تقرری کے منتظر فخر اسلام ڈوگر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فائزہ احسان کو ڈپٹی سیکرٹری انرجی، اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی صدف فاطمہ کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جبکہ تقرری کے منتظر راشد ارشاد کو ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات تعینات کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں