انتشار انگیز تقاریر کیس، کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری 

Sep 17, 2022

لاہور (خبرنگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے انتشار انگیز تقاریر کیس میں عدم پیشی پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ وکلاء نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، استدعا ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

مزیدخبریں