اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(وقائع  نگار)سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیاسپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 21 ستمبر کو سماعت کرے گا جس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...