ماموں کانجن: بچے سے اجتماعی زیادتی فیصل آباد: لڑکی‘ اوکاڑہ میں 2 خواتین‘ بچہ نشانہ


ماموں کانجن‘ فیصل آباد‘  اوکاڑہ (نامہ نگاران‘ نمائندہ خصوصی) ماموں کانجن میں 13 سالہ بچے سے دو اوباشوںکی اجتماعی زیادتی۔ چک 507 گ ب کی طاہرہ ایوب نے مقدمہ درج کرایا کہ گائوں کے دو اوباشوں سفیان اور زاہد اس کے 13 سالہ بیٹے (س) کو بہلا کر ایک ویران ڈیرے پر لے گئے جہاںاسے نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے انکوائری شروع کر دی ہے۔ نمائندہ خصوصی فیصل آباد کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 189 ر ب میں بلال کی بیٹی دکان سے سامان لینے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم اسے قریبی کھیتوں میں لے گیا اور اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ آسیہ بی بی کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق اوباش نے گن پوائنٹ پر چار سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بی بلاک کے رہائشی سجاد احمد کا 4 سالہ بیٹا (ع) گلی میںکھیل رہا تھا کہ اچانک اوباش عمیر اسے ورغلاء کر ایک مکان میں لے گیا۔  اس سے گن پوائنٹ پرزیادتی کر ڈالی۔ بچے کی چیخ و پکار پر اہل محلہ آگئے۔ ملزم فرارہو گیا۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسی طرح نواحی قصبہ رام ذخیرہ کے رہائشی خالد حسن کی بیوی (ز) بی بی کو اوباش وسیم نے گھر میں داخل ہوکر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ دوسری واردات میں روبیہ ٹائون رینالہ خورد کے رہائشی یاسر محمود کی بیوی (س) بی بی اوباش اسلم عرف کمانڈو نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...