اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی ڈبلیو سی سی آئی) کے عہدیداروں سے ٹیکس سے متعلق مسائل، خواتین تاجروں کے تحفظات کے حل کیلئے ملاقات کی۔ عہدیدا ران نعیمہ انصاری، صدر، ثمینہ فاضل، بانی صدر اور زعیمہ ایکبل خٹک، چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا کہ خواتین کاروباری افراد کو ٹیکس کی تعمیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے کہ بروقت ریٹرن فائل کرنا اور فائل کرنے کی بھاری قیمت وصول کرنا۔ ٹیکس پریکٹیشنرز کے ذریعے، جو کہ نئی خواتین کاروباریوں کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹر کرائیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ چھوٹی خواتین کاروباریوں کیلئے فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کرایا جائے۔
چیئرمین ایف بی آر سے اسلام آباد ویمن چیمبر کے وفد کی ملاقات
Sep 17, 2022