جاپان میں روبوٹ کی انسان کے ساتھ مشابہت بڑھانے کیلئے لطیفوں پر ہنسنا سکھا دیا گیا


ٹوکیو (نیٹ نیوز) ایک روبوٹ کی انسان کے ساتھ مشابہت کو مزید بڑھانے کیلئے لطیفوں پر ہنسنا سکھا دیا گیا ہے۔ جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے محققین مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مناسب ہنسی کے حوالے سے اور قہقہے اور تیز آواز چیخ کے درمیان فرق کرنے کیلئے روبوٹ کی تربیت کررہے ہیں۔ فرنٹیئر ان روبوٹکس اینڈ اے آئی نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے بتایا کہ وہ ایریکا نامی ایک روبوٹ کے ساتھ اس امید پر کام کر رہے ہیںکہ روبوٹ کے ساتھ گفتگوکومزید قدرتی بنایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن