سری نگر(کے پی آئی)لداخ میں جمعے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لداخ کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لداخ میں جمعہ اعلی الصبح چار بجکر 19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔