اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاق کے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کودینے سے روک دیا


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا۔گذشتہ روز سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کی درخواست پر سماعت کے دوران عادل عزیزقاضی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیاکہ کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے سے شہریوں کو پیسے دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملتی ،ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گرانڈز آٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں،ایم سی آئی کے وکیل نے کہاکہ ان گرانڈ پر قبضے مشکل سے چھڑائے ہیں، ہم انہیں نجی کمپنیوں کو دے رہے ہیں تاکہ ان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال ہوسکے، عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2 سال کیلئے گرانڈ دے رہے ہیں، تین سال تک قبضے میں رہے گا، میئر تو بھی تین سال منہ دیکھتا رہے گا، عدالت نے کہاکہ گرانڈز پر سے اگر قبضے چھڑائے ہیں تو خوداپنے پاس رکھیں،عدالت نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گرانڈز کرائے پر دینے سے روکتے ہوئے سماعت25 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن