منہاج فانڈیشن چاروں صوبوں میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر رہی ہے، ڈاکٹر حسن 

Sep 17, 2022


 اسلام باد(نا مہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فانڈیشن کی طرف سے 50 ٹرکوں پر خوراک اور خیمے چاروں صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیے جا رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فانڈیشن چاروں صوبوں میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر رہی ہے، پہلے مرحلہ میں راجن پور،فاضل پور اور روجھان میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں، اسلام باد میڈیا سیل کے مطابق انھوں نے ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور اور منہاج ویلفیئر فانڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشن عدنان سہیل اور منہاج القرآن کے نائب ناظمین اعلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیمہ بستیوں میں سولر ٹیوب ویل، سولر لائٹس، تندور،پختہ فلش سسٹم، میڈیکل کیمپ، بچوں کے لیے جھولوں اور سکول کی سہولت میسر ہوگی، انھوں نے بتایا کہ اب تک متاثرین سیلاب میں سینکڑوں ٹن خوراک اور اشیائے ضروریہ پہنچائی جا چکی ہیں، 8 سے 10 افراد کے لئے رہائش کی گنجائش رکھنے والے خیمے خصوصی طور پر آرڈر پر تیار کروا رہے ہیں، منہاج ویلفیئر فانڈیشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ مساجد اور مدارس کی تعمیر نو میں بھی مدد کرے گی، اس حوالے سے پلان مرتب کر لیا گیا ہے، خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فانڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر ایکٹیوٹیز کر رہی ہے ہمیں کسی ڈونر ایجنسی کی مدد حاصل نہیں ہے۔

مزیدخبریں