اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاہ بادلوں کی مانند دھمکی آمیز طور پر سر پر منڈلا رہا ہے عمران خان اور تحریک انصاف کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ پیر کو توشہ خانہ انجینئرڈ کیس انتہائی متعصب الیکشن کمیشن کے سامنے آرہا ہے الیکشن کمیشن نے شریفوں، زرداریوں، گیلانی کے توشہ خانہ سے گاڑیوں سمیت تحائف لینے کا کوئی نوٹس نہیں لیاڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن اچھی طرح جانتا ہے تمام دستاویزات موجود ہیں کہ عمران خان نے تمام مطلوبہ ٹیکس ادا کیے ہیں توشہ خانہ کے تحائف کے سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں ان کا ایک سیاسی ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو کسی نہ کسی طریقے سے نشانہ بنایا جائے۔
الیکشن کمیشن سیاہ بادلوں کی مانند دھمکی آمیز طور پر سر پر منڈلا رہا، شیریں مزاری
Sep 17, 2022