اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی ادارہ برائے صحت اور دیگر قومی اداروں نے ڈینگی کے کسی نئے ویریئنٹ کی تردید کر دی ہے ،این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کے 4سیرو ٹائپ ہیں، کوئی نیا اسٹرین یا ویریئنٹ سامنے نہیں آیا ہے۔ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ پچھلے سال پاکستان میں ڈینگی کا سیرو ٹائپ ٹو 80فیصد لوگوں کو متاثر کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سال ڈینگی کے دیگر سیرو ٹائپ بھی لوگوں کو ان فیکٹ کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل محمود نے بھی ڈینگی کے کسی نئے ویرئینٹ کی تردید کی ہے۔
تردید
قومی ادارہ برائے صحت نے ڈینگی کے کسی نئے ویریئنٹ کی تردید کر دی
Sep 17, 2022