کراچی (نیوز رپورٹر) ڈینگی کے بڑھتے وار‘ ہول سیل مارکیٹ میں بخار سے متعلق میڈیسن کی قلت پیدا ہوگئی اور پینا ڈول کا پیکٹ ہول سیل مارکیٹ میں ہزار روپے کا فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سمیت کراچی میں شدید بارشوں کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں میں اضافہ ہوگیا ، جس کے باعث بخار سمیت عام ادویات بازار سے غائب ہوگئیں۔ کراچی کی مارکیٹ میں بخار سے متعلق میڈیسن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دکاندار کاکہنا ہے کہ پینا ڈول کا پیکٹ ہول سیل مارکیٹ میں ہزار روپے کا ملنے لگا جبکہ میڈیکل اسٹور پر پینا ڈول کا پیکٹ 1200روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ڈینگی، ملیریا اور وائرل بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بروفین ٹیبلٹ اورسیرپ کی بھی مارکیٹ میں کمی ہوگئی ہے۔ دکانداروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریا سے متعلق میڈیسن بھی غائب ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔
پیناڈول کا پیکٹ ہول سیل میں ہزارروپے کا فروخت ہونے لگا
Sep 17, 2022