لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت داتا گنج بخش کے 979 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز، سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے سماع ہال داتا دربار میں محفل سماع کے افتتاح کے موقع پر، اپنے استقبالیہ کلمات میں سماع اور اس کے تاریخی پس منظر اوربرصغیر میں اسلام کی ترویج وتبلیغ میں صوفیاء کی خدمات کے تناظر میں سماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ صوفیاء کے طرزِ معاشرت کو اپنائے بغیر، فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں۔ برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ترویج کا کریڈٹ صرف اور صرف ان صوفیاء کے سرہے، جنہوں نے اپنے حسنِ اخلاق سے دوسری اقوام اور مذاہب کے لوگوں کو متاثر کیا۔اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر داتا دربار شاہد حمید ورک،منیجران وقاف داتا دربار شیخ محمد جمیل، طاہر مقصود، سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔