اللہ کریم سے محبت تمام محبتوں پر حاوی ہونی چاہیے:امیر عبدالقدیر اعوان 


 لاہور(خصوصی نامہ نگار) اللہ کریم سے صحیح معنو ں میں محبت تب ہی ہو سکتی ہے جب بندہ اللہ کریم سے دنیاوی شکایتوں کا اظہار نہ کرے۔ روز محشر جب اللہ کریم کے حضور پیش ہوں گے تو رہنما اپنے پیروکاروں سے لا تعلقی کا اظہار کریں گے کہ ان کے اعمال ان کے خود اختیار کردہ ہیں اور اسی طرح پیروکار کہیں گے کہ کاش ہمیں دوبارہ دنیا میں جانے کا موقع ملے تو ہم ان سے بیزاری کا اعلان کریں گے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوا ن پاکستان کا گزشتہ روز خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کریم سے محبت تمام محبتوں پر حاوی ہونی چاہیے۔آج ضرورت ہے کہ ہم ذاتی خواہشات سے باہر نکلیں اور بندگی کے رشتے کو سمجھیں اللہ کریم کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ ہمیں بندگی کا رشتہ عطا فرمایا ہمیں اپنے مقصد حیات کو سمجھنے کی ضرورت ہے اللہ کریم سے جو تعلق ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...