قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی مولانا ملک شاہ احمد کی اہلیہ انتقال کرگئی

Sep 17, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک امن کے چیئرمین اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی مولانا ملک شاہ احمد خان کی اہلیہ انتقال کر گئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ خالدمسجد کیولری گراونڈ میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان سپردخاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں مولانا ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان، مولانامحمدعاصم مخدوم، علامہ قاری خالد محمود، کرکٹر انضمام الحق سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے شرکت کی۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، یاسمین راشد،حماد اظہر ودیگر نے مولانا ملک شاہ احمد خان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

مزیدخبریں