کمشنر لاہور کاعلی الصبح شائننگ و گرین لاہور مہم کا افتتاح 

Sep 17, 2022


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے گزشتہ روز علی الصبح شائننگ و گرین لاہور مہم کا افتتاح کر دیا۔ ’’صاف روشن سرسبز لاہور‘‘ مہم کے حوالے سے حبیب جالب چوک( صدیق ٹریڈ سنٹر ) کیمپ لگ گیا۔ شائننگ و گرین لاہور مہم شروع ہو گئی۔ پی ایچ اے، واسا، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی کے سینکڑوں اہلکاروں نے بیک وقت کام شروع کردیا۔ کمشنرنے کہا ہے کہ لاہور کے تمام محکمے شہری سہولیات کیلئے آج پورے علاقے کی مکمل صفائی مکمل کریں گے۔ پہلا مرحلہ شروع ہوگیاہے۔مین روڈ کیساتھ ملحقہ ذیلی سڑکوں پر بھی کام ہوگا۔ تمام سرکاری مشینری بیک وقت پورے علاقے کو صاف، روشن اور گرین بنارہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر روز نئے علاقے اور سڑکوں کا انتخاب ہوگا۔بیک وقت تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔  شائننگ گرین مہم میں گرین بیلٹس کی بحالی سٹریٹ لائٹس ٹھیک کی جارہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شائننگ و گرین مہم کے تحت صفائی اور لٹکتی تاریں ختم کی جائینگی۔ مہم کے تحت روڈ مارکنگ، پیدل برجز کی بحالی، سیوریج و واسا مسائل کو آج ہی حل کیا جائیگا۔

مزیدخبریں