سیدنا داتا علی ہجویریؒ تصوف کے سلطان ہیں:حسین محی الدین 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں گزشتہ روزاجتماع سے کشف المحجوب کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدنا داتا علی ہجویریؒ تصوف کے سلطان ہیں۔آپ کی تعلیم و تربیت اور دعوت دین سے برصغیر پاک و ہند میں توحید و رسالت کے چراغ روشن ہوئے۔کشف المحجوب حکمت و معرفت اور علم و دانش کا خزانہ ہے۔داتا علی ہجویری  نے تصوف کو کشف و کرامات کے دائرے سے نکال کر قرآن و سنت سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑا۔آپ اپنے وقت کے متبحر عالم دین تھے۔آپ کی زندگی کا ہر لمحہ احکام شریعت کے تابع تھا۔آپ فرماتے تھے جس شخص نے عمل کو علم سے جدا کیا اور معرفت کو علم سے الگ کیا اس نے کفر کیا۔ آپ کی درگاہ آج بھی تشنگان حکمت و معرف کا محور و مرکز ہے۔

ای پیپر دی نیشن