و فا قی حکومت کے پاس اقتدار انجوائے کرنے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں: اسلم بلوچ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اقتدار سے چمٹے حکمران اپنا بوریا بستر باندھ لیں،عمران خان نے اسی ماہ اسلام آباد کی کال دینے کا اعلان کر کے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں ، الٹی گنتی شروع ہو چکی حقیقی آزادی کی تحریک پی ڈی ایم ٹو لے کے اقتدار کے خاتمہ کا سبب بنے گی۔ امپورٹڈ ٹولے نے عمران خان کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی کی تو قوم سڑکوں پر نکل آئے گی تحریک انصاف کے پاس سٹریٹ پاور ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے و فا قی حکومت کے پاس ماسوائے اقتدار انجوائے کرنے کے کوئی اور ایجنڈا ہی نہیں، عوام بھوک، افلاس اور غربت کے ساتھ ساتھ سیلاب سے جاں بحق ہو رہے ہیں او و فا قی حکومت ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر ان کی بے بسی کا تماشا دیکھنے میں مصروف ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن