پی ڈی ایم کے پاس کھوکھلے دعوئوں کے سوا کچھ نہیں رہ گیا: ارقم خان،بلال ناصر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان‘جنرل سیکرٹری بلال ناصر چیمہ اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فیاض کھوکھر نے شہباز گل کی رہائی کو حق اور سچ کی فتح اور باطل کی ہار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کی رہائی کا مطلب فسطائی حکومت کی اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ہے۔ شہباز گل سمیت پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن اور لیڈر عمران خان کا سچا سپاہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پاس کھوکھلے دعوئوں کے سوا کچھ نہیں رہ گیا۔(ن)لیگی ترجمانوں کی باتیں انکی شریف خاندان کی ذہنی غلامی کا ثبوت ہیں۔ بہت جلد عمران خان عوام کو ان چوروں اور لٹیروں سے نجات لائینگے ۔ پی ٹی آئی کا ووٹ کسی شخصیت کا نہیں عمران خان کا ووٹ ہے ۔ پوری پاکستانی قوم حقیقی آزادی کیلئے اپنے قائد عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن