وبائی امراض کی روک تھام میں طالبات بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں:عنبرین جاوید 

لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹاؤن شپ کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر عنبرین جاوید خان نے کہا ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام میں طالبات بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں۔طالبات اپنے اہل خانہ، خاندان کے علاوہ علاقے کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریںاور مچھروں کی افزائش کے مقامات پر قابو پانے کے لیے کالج اور گھر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بتائیںتاکہ امراض پھیلنے کا اندیشہ کم سے کم ہوجائے۔ وہ گزشتہ روز ڈینگی اور کووڈ ویکسی نیشن آگاہی پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاہرہ نے طالبات کو ڈینگی پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتاتے ہوئے 5 سال سے 11 سال تک کے بچوں کو قطرے پلانے کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر وائس پرنسپل مسز شاہینہ، ڈاکٹر اسما راشد، ڈاکٹر شہناز کوثر کے علاوہ اساتذہ و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن