حافظ آباد( نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے کہا ہے کہ تبادلہ سروس کا حصہ ہے جہاں بھی آپ سروس کریں دیانت داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، تاکہ آپ کے جانے کے بعد لوگ اچھے الفاظ سے یاد کریں۔ ان خیالات کا اظہار وہ سینئر سول جج فیملی ڈویژن امتیاز احمد نور کے تبادلہ کے موقع پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کررہے تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے انہوں پھول پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عمر بن اکبر قریشی ، سینئر سول جج کریمنل ڈویژن عثمان غنی ،سینئر سول جج فیملی ڈویژن ناجیہ بتول بھی موجود تھیں۔سینئر سول جج امتیاز احمد نوار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان صاحب کی محبتوں کا بہت شکریہ، گومیری تعیناتی کا عرصہ یہاںپربہت کم ہے۔ تمام جج صاحبان نے مجھے بہت عزت دی ،جو میرے لئے یاد گار رہے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینئر سول جج امتیاز احمد نور کا تبادلہ حافظ آبا د سے ساہیوال ہوا ہے ۔