لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔انہوںنے کہا کہ انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہے۔چیمپئن شپ سے گراس روٹ لیول سے سوئمنگ کا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔ 400 سے زیادہ سکولوں کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں ۔پہلے روز سو میٹربٹر فلائی (سپر بوائے) مقابلے میں ایان آصف نے پہلی، ریان صادق نے دوسری اور احتشام بٹ نے تیسری پوزیشن لی۔سو میٹر بٹر فلائی انڈر16بوائز میں داؤد نواز پہلے، سبحان احمد دوسرے اور مصطفی کبیر تیسرے نمبر پر رہے۔سو میٹر بٹر فلائی انڈر14میں آریان رحمن خاور پہلے، یوسف احمد دوسرے اور فتح صدیق تیسرے نمبر پر رہے۔سو میٹر بٹر فلائی انڈر 12میں دیان کاشف پہلے، اسجد علی دوسرے اور محمد حسیب تیسرے نمبر پر رہے۔سومیٹر بیک سٹروک میں ریان صادق لون پہلے، داؤد اشرف دوسرے اور ابوبکر صدیق تیسرے نمبر پررہے۔سو میٹر بیک سٹروک انڈر16میں داؤد نواز پہلے، ابراہیم طاہر دوسرے اور مصطفی کبیر تیسرے نمبر پررہے۔