ملتان (سپےشل رپورٹر ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر چوہدری مونس الٰہی کی ہدایت پر محلہ عثمان آباد ڈسپوزل میں گر کر جاں بحق ہونیوالے دو بچوں کے گھر پہنچ گئے اس سلسلہ میں مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے محلہ عثمان آباد کا دور ہ کیا اور علاقے کے رہائشی اختر علی کے گھر گئے اور ان کی بیٹی سعدیہ بی بی اور بیٹے فیضان علی کی عثمان آباد ڈسپوزل میں گر کر جاں بحق ہونے پر ان سے اظہار تعزیت و افسوس کیا اور دلی صدمہ کا اظہار کیاجبکہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کی جانب سے بھی تعزیت کا پیغام دیا انہوں نے معصوم بچوں کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ موقع پر موجود اہل علاقہ سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی سنے انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشن کی گری دیوار کی فوری تعمیر کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالسلام کو احکامات بھی جاری کئے اور اہل علاقہ کے مسائل سن کر ان کے لیے بھی موقع پر احکامات جاری کئے۔
مشیر وزیر اعلیٰ