حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، سمیوئیل یعقوب 

Sep 17, 2022


راولپنڈی,(جنرل رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی سمیوئیل یعقوب نے راولپنڈی کے 16 اقلیتی طلباء وطالبات میں سکالرشپ کے لیے 4لاکھ 60 روہے چیک تقسیم کیے۔ ان میں  انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے طلباء وطالبات شامل ہیں۔یہ تقریب ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہوئی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم موجود تھی، رکن صوبائی اسمبلی سمیوئیل یعقوب نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں،قیام پاکستان میں اقلیتوں کا اہم رول رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو کسی سے کم تر نہ سمجھیں حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے کہاکہ پڑھا لکھا نوجوان طبقہ پاکستان کا سرمایہ ہے اسی نوجوان نسل نے آنے والے دور میں ملک کی بھاگ دوڑ کو سنبھالنا ہے۔

مزیدخبریں