موبی لنک  بینک نے کسانوں ، کاروباری خواتین کیلئے اقدامات متعارف کرادیئے 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے اور چھوٹے و درمیانی سطح کے کسانوں کو تعاون کی فراہمی کے سلسلے میں جاری کاوشوں سے متعلق تین بڑے اقدامات کا آغاز کیا ہے، ایم ایم بی ایل نے اپنے صارفین بالخصوص کاروباری خواتین کے لئے کم لاگت کے 4Gہینڈ سیٹس متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد پسماندہ طبقات کو ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانا ہے ۔ یہ انتہائی کم لاگت کے ڈیجیٹ 4Gہینڈ سیٹس موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے وسیع برانچ نیٹ ورک پر دستیاب ہوں گے دوسرے اقدام کے تحت دراز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنا کاروبار شروع کرنے کے ساتھ ابتدائی تین ماہ کے لئے خواتین صارفین سے 0 فیصد کمیشن چارج کیا جائے گا،اس حوالے سے تیسرے اقدام میں ایم ایم بی ایل نے کسانوں کو ڈیجیٹل زرعی مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے صف اول کی ایگری ٹیک کمپنی 'باخبر کسان' کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ بینک کی جانب سے مالی تعاون کے ساتھ کسانوں کو منافع بخش فصلوں کی کاشت، موسم کی نگرانی اور اراضی کے حالات، مویشیوں کے موثر انتظام کیلئے اہم ہدایات، آمدن اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے ماحولیات سے متعلق اعداد و شمار اور اہم زراعت کی ٹریکنگ کیلئے خصوصی ہدایات کی بھی رسائی حاصل ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن