اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی،چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ کورال کو انور نے بتایا کہ ترلائی میں مقامی بنک میں مسلح افراد نے داخل ہو کر13لاکھ 35ہزار 958روپے چھین لئے سیکورٹی گارڈ نے مزاحمت کی تو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، سیکورٹی گارڈ تھانہ گولڑہ کو امجد علی نے بتایا کہ جعفر چوک کے قریب نامعلوم افراد نے موبائل فون، 5ہزار روپے اور موٹرسائیکل ہائی سپیڈ اپلائیڈ فار چھین لیا، تھانہ گولڑہ کو الطاف حسین نے بتایا کہ جی بارہ فور میں نامعلوم افراد نے موبائل فون چھین لیا،تھانہ لوہی بھیر کو محمد حمزہ الیاس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لیپ ٹاپ، موبائل فون، 40ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ چھین لیا، تھانہ گولڑہ کو محمد شاہد نے بتایا کہ میرا جعفر میں نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر 1لاکھ 60ہزار روپے، ایل سی ڈی اور طلائی زیورات چوری کرلئے، تھانہ گولڑہ کو عبداللہ نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے گھر سے طلائی زیورات اور20ہزار روپے چوری کرلئے، تھانہ کراچی کمپنی کو محمد اقبال نے بتایا کہ جی ایٹ مرکز میں نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر 20ہزار روپے چرا لئے، صنم چوک میں نامعلوم چوروں نے بھینس چوری کرلی، ،تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین فور سے اعجاز احمد کی مہران گاڑی LEK-5890اور 7موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔