ملتان ( سپیشل رپورٹر ) افواج پاکستان کے شہدائ خاص کر افغان بارڈر اور بھارتی بارڈر پر وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سرائیکستان نوجوان تحریک نے متی تل روڑ پر ریلی نکالی۔ریلی کے شرکائ نے پاک فوج زندہ باد۔پاک فوج کے شہدا کو سلام۔پاک فوج کے دشمن مردہ باد۔انڈیا مردہ باد۔افغانستان مردہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے کی۔اس موقع پر چیئرمین ایس این ٹی مہر مظہر عباس کات نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ دنوں افغان بارڈر پر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج اور ان کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مہر مظہر نے حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ افغانی احسان فراموش ہیں لہذا ان تمام کے شناختی کارڈ منسوخ کر کے فوری ملک سے نکالا جائے ۔ریلی میں ملک عرفان۔راو¿ ساجد۔صابر خان۔آصف لودھرا۔اکرم بلوچ۔عنصر بھٹی۔مبشر منگانہ۔سیف بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔
نوجوان تحریک
پاک شہدا کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سرائیکستان نوجوان تحریک کی ریلی
Sep 17, 2022