ملتان (جنرل رپورٹر)مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ مسٹر اے جے ریڈ نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ جنوبی پنجاب میں ایگریکلچر ڈیجیٹل اکنامی اور انرجی انفراسٹرکچر کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستانی اور امریکن کمپنیوں کے مابین جوائنٹ وینچرز کرائیں گے اور سمندر پار پاکستانیز بھی اس میں شامل ہوں گے وومن انٹر پرینورز کو بھی بھرپور سپورٹ دی جائے گی ان باتوں کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ڈائریکٹر محمود گروپ صدر روٹری کلب آف ملتان خواجہ محمد قاسم اور خواجہ محمد حسین کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے یوایس ایڈ سنیئر پارٹنر شپ ایڈوائزر یوایس ایمبیسی اسلام آباد کنول بخاری، خواجہ محمد حسین،خواجہ محمد قاسم نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں چیف منیجر اسٹیٹ بنک آف پاکستان جاوید اقبال مارتھ، کلکٹرکسٹم ملتان محمد طاہر،وائس چانسلر میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی،سابق صدر ڈی جی خان چیمبر خواجہ محمد یونس سینیئر نائب صدر ملتان ایوان سہیل طفیل،نائب صدر نوید اقبال چغتائی،ڈی جی خان کے صدر ڈاکٹر شفیق پتافی،خانیوال ایوان کے صدر طیب ساجد،خواجہ محمد عثمان،خواجہ محمد فاضل،میاں راشد اقبال،احمد چغتائی،خواجہ محمد فاروق،میاں سلمان مبارک،شیخ فہیم ستار،میاں فضل الہی شیخ،پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک،سید افتخار علی شاہ،طارق خان،شیخ فیصل سعید،سہیل خان ملیزئی،جواد خان درانی،عدنان چغتائی،شہریار احسن،مبشر خان درانی،ممتاز علی بابر،میا ں نوید فرید،مسز رابعہ شہزاد،صالحہ حسن،انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان میں پے پال اور امیزان کو باقاعدہ لاو¿نچ کیا جائے گا کنول بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوایس ایڈ منصوبوں کے لیے صدر ایوان خواجہ محمد حسین سے مشاورت کی گئی اور انہی کی مشاورت سے ان شعبہ جات میں کام شروع کیا جا رہا ہے۔
یو ایس ایڈ