ڈاکٹرشازیہ صوبیہ اسلم سومرو پاکستان نرسنگ کو نسل کی بلا مقابلہ صدر منتخب  


اسلام آباد(نا مہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرشازیہ صوبیہ اسلم سومرو کو پاکستان نرسنگ کو نسل کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے،جس کے بعد تقریبا 6ماہ کی تاخیر کے بعد، پاکستان نرسنگ کونسل میں منتخب صدر عہدہ سنبھالے گا، جمعہ کو یہاں منعقدہ پاکستان نرسنگ کونسل کے اجلاس کے دوران قوانین کے طے شدہ طریقہ کار کے ذریعے بلا مقابلہ منتخب کیا گیا،ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان نرسنگ کو نسل کے بہترین مفاد میں کام کرنے کی پوری کوشش کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن