کراچی (نیوز رپورٹر) اللہ اکبر تحریک کراچی نے شہر قائد میں جراثیم کش اسپرے مہم کا سلسلہ بڑھا دیا ۔گزشتہ روز کیماڑی ، گلبرگ ،گلشن اقبال اور لیاقت آبادٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں اسپرے کیا گیا ۔علاقہ مکینوں نے اللہ اکبر تحریک کی جانب سے اسپرے مہم کا خیر مقدم کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔دوسری جانب گلبرگ ٹاؤن کے علاقے سمن آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو بروقت خون اور وائٹ سلیز کی فراہمی کے لیے فری بلڈ گروپنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جہاں اہل علاقہ کا بلڈ گروپ چیک کرنے کے بعد انہیں اللہ اکبر تحریک بلڈ ڈونرز سوسائٹی کا ممبر بنایا گیا،تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خون کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت اپنے کم وسائل کے باوجود کراچی کے عوام کو درپیش ہر مسئلے کے تدارک کیلیے عملی اقدام کرتی ہے ۔ اسپرے مہم اور بلڈکیمپ کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ جس سے نہ صرف عوام کو ڈینگی جیسی خطر ناک بیماری سے بچانا ممکن ہو گا ۔بلکہ مبتلا افراد کو بروقت وائٹ سیلز کی فراہمی بھی ممکن ہوگی ۔اس موقع پر اللہ اکبرتحریک گلبرگ ٹاؤن کے صدرعبداللہ ہمدانی سمیت دیگررہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔