ضلع وسطی کے ہر علاقے میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے

Sep 17, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ بلا 
تفریقِ مذہب و ملت بلدیاتی خدمات ضلع وسطی کے ہر شہری کو مہیا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں مسیحی برادری کی مذہبی عبادات کے آغاز پر ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد  میں قائم سینٹ جوز پارش چرچ سمیت تمام چرچ پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کو تین روزہ مذہبی اجتماع کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں بارشوں کے بعد مچھروں،مکھیوں اوردیگر بیماری پھیلانے والے جراثیم کے خاتمے کے لئے باقاعدگی سے اسپرے کیا جارہا ہے تاکہ ضلع وسطی میں ملیریا،ڈینگی اور دیگر مہلک بیماریاں پھیلانے والے جراثیم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔  واضح رہے کہ اہلیان ضلع وسطی کو شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں  ضلع وسطی میں بارشوں کے نتیجے میں ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں اب تک ضلع وسطی کی مختلف شاہراہوں پر لاکھوں اسکوائر فٹ کارپیٹنگ کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ سیوریج کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں