چینی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی پاکستان کا سویا بین درآمدی بل نصف کر سکتی ہے

 
بہاولپور (آئی این پی) پاکستان اپنے 10 سے 20 فیصد رقبے پر چینی  انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی اپنا کر ایک سال کے اندر سویا بین کے درآمدی بل کا 45 فیصد کم کر سکتا ہے،مکئی اور سویا بین کی مخلوط کاشت میں پاکستان کے  مقامی سویا بین کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی نمایاں صلاحیت ہے۔گوادر پرو کے مطابق بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون  اور اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور ( آئی یو بی ) کے زیر اہتمام  بہاولپور کے صنعتکاروں اور کسانوں کیلئے سٹرپ انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے تحت سویابین کی کاشت  کے بارے میں ایک مشاورتی اجلاس بغداد الجدیدکیمپس میں منعقد ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق نیشنل ریسرچ سنٹر آف انٹرکراپنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی رضا نے سٹرپ انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے مکئی اور سویابین کی کاشت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...