لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر الیکشن 2022-23کے سلسلے میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کا اجلاس میاں انجم نثار اور میاں محمد اشرف کی زیر صدرارت منعقد ہوا۔ جس میں میاں مصباح الر حمن اورمحمد علی میاں کو کارپوریٹ کلاس کی کپمین کیلئے نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور چیمبر الیکشن کے سلسلے میں مختلف انڈسٹریل سیکٹرز کی سرگرمیوں اور الائنس کی حالیہ کارکردگی کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں پیاف فاؤنڈ الائنس کے قائدین لاہور چیمبر کے سابقہ صدورمیاں انجم نثار، میاں مصباح الرحمان، میاں محمد اشرف، محمد علی میاں،شیخ محمد آصف، بشر اے بخش، فاروق افتخار، طارق مصباح، صدر لاہور چیمبرمیاں نعمان کبیر، کارپوریٹ کلاس امیدواران امیدواران کاشف انور، محمد توقیر ملک، شیخ محمد ابراہیم، حکیم محمد عثمان، عاصم پرویز صدیقی، اعجاز تنویر، عدنان خالد بٹ، سمیت الائنس کے متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔ کارپورٹ کلاس کے انتخابات بروز سوموار 26 ستمبر کو منعقد ہونگے جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوارن پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
لاہور چیمبر میں کارپوریٹ کلاس کے ووٹرز کی تعداد 3376 ہے اور پیاف فاؤنڈرز الائنس کے الیکشن میں ووٹنگ سیریل نمبر 1 سے7 ہے اور تمام ووٹز پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امیدواران کو 100% کامیاب کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی گئی کہ ایف بی آر بزنس کمیونٹی کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ٹریڈرز انڈسٹری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اوراسکے ساتھ ساتھ ایک بزنس مین کانفرنس کے جلد انعقاد کا اہتمام کیا جائے تاکہ اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے خوشحالی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
قائدین نے سال کے دوران لاہور چیمبر کے عہدیداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل و مشکلات پر لاہور چیمبر کی قیادت نے ہمیشہ کاروباری طبقہ کی درست ترجمانی کی ہے -