عمرانی اور خاصخیلی قبائل میں خونی جھگڑے کا تصفیہ، فریقین شیر و شکر

Sep 17, 2022


ٹنڈوآدم (نامہ نگار)   ٹنڈوآدم کے قریب عمرانی و خاصخیلی برادری میں زمین کے تنازع پر جھگڑے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد و زخمی زمین کے فیصلہ سابق ایم این اے محمد خان جونیجو اور سینیٹر عینی مری کی سربراہی میں کیا گیا۔جاں بحق دو افراد کا خون بہا 60 لاکھ مقرر۔ اور زاہد عمرانی کی 38 ایکڑ زمین ساڑھے سولہ لاکھ فی ایکڑ کے حساب سے خاصخیلی گروپ کو ملے گی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے نزدیک گاوں کڑیو بچل بودانی میں 73 ایکڑ ذرعی زمین پر عمرانی اور خاصخیلی برادری کے دو نوں گروپ میں خونی تکرار کے باعث دو افراد ایاز خاصخیلی اور جمن خاصخیلی کے قتل میں زخمی ہونے والے 36 افراد کا فیصلہ سابق ایم این اے محمد خان جونیجو اور پیپلز پارٹی سینیٹر قرت العین عرف عینی مری کی سربراہی میں ہوا علاوہ ازیں دونوں فریقین کے مابین باتیں سننے کے بعد خاصخیلی برادری کے دو نوجوان قتل کا خون بہا 60 لاکھ روپے عمرانی گروپ کو 7 روز میں ادا کرنے ہوں گے اور عمرانی مرحومین کی فاتحہ خوانی کے لئے لواحقین سے تعزیت کریں گے جبکہ زخمیوں کے لئے ذوالفقار ذرداری و شکیل مری کو امین مقرر کیا گیا جو زخمیوں کی جانچ پڑتال کریں گے جو زخمی ہوئے ہیں ان کا معاوضہ بتایا جائے گا بعد ازاں زخمیوں کے علاج کا طے کیا جائے گا جبکہ 73 ایکڑ میں سے نو منتخب یوسی چئیرمین زاہد عمرانی کے کھاتے میں آنے والی 38 ایکڑ ذرعی زمین ساڑھے سولہ لاکھ ایکڑ کے حساب سے خاصخیلی گروپ کو دی جائے گی جو کہ آٹھ ماہ کے دوران ادا کرنے ہوں گے بقایا 35 ایکڑ زمین زاہد عمرانی کو ملے گی جبکہ دیہات کی زمین کی ناپ کرواکر اس کی آدھی قیمت عمرانی اور آدھی خاصخیلی ادا کریں گے جبکہ خاصخیلی اور عمرانی گروپ دونوں کے مابین جو مقدمات درج کئے ہیں وہ واپس ان مقدمات سے دستبردار ہو ں گے جبکہ فیصلے کے بعد دونوں کے مابین صلاح کرواکر گلے ملایا گیا۔

مزیدخبریں