کیا قومی ٹیم ناقدین کی رائے کو غلط ثابت کر پائے گی


ٹیسٹ فاسٹ باؤلر  اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے کہتے ہیں مجھے نہیں لگتا یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کر سکے۔  حیدر علی کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا، محمد حارث کی سلیکشن بھی سمجھ میں نہیں آتی۔ شان مسعود نے پرفارم کر کے جگہ بنائی ہے۔ شان کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ شعیب ملک اور سرفراز احمد سے ضد ہے تو کوئی نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہی آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاری شروع ہو گئی تھیں، اس دوران جو کھلاڑی ٹیم میں نظر نہیں آئے وہ اْن کنڈیشنز اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نہیں کھیلے ہیں۔جو کھلاڑی تیار کیے اور جو اب تک ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے میچز جتوائے ہیں۔ اس طرح کی سوچ نہیں تھی کہ آخری منٹ میں کسی کو ٹیم میں لے آئیں۔وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کہتے ہیں کہ سکواڈ ایک بار پھر دوستی یاری کے لیے بنایا گیا ہے۔ سکواڈ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسےآنکھوں پر پٹی باندھ کر کا اعلان کیا گیا۔ شعیب کی ٹوئٹ کی وجہ سے اس کا راستہ رْک گیا۔اللہ کرے ہماری ٹیم اچھی پرفارم کرے لیکن اس سے زیادہ اچھی ٹیم کا انتخاب ہو سکتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن