لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو کی ہدایت پر لاڑکانہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں سیلاب اور بارش کے متاثرین کی رہائش کے لیے قائم خیمہ بستی میں متاثرہ بچوں کو تعلیم دینے کے لیے یونیسیف اور سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک عارضی تعلیمی مرکز اسکول کھول دیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خیمہ بستی میں رہنے والے 700 سے زائد بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں، مختلف اسکولوں کے اساتذہ عارضی تعلیمی مرکز میں بچوں کو پڑھانے میں مصروف ہیں، ٹینٹ اسکول میں زیر تعلیم لڑکوں اور لڑکیوں میں کتابیں، بکس، پنسل اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا، اس موقع پر یونیسیف اور محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے نہ صرف لوگ بے گھر ہوئے ہیں بلکہ ان کے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے انہیں تعلیم دینے کے لیے ٹینٹ سٹی میں ایک عارضی تعلیمی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں رہنے والے تمام بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے کتابیں، بکس اور دیگر سامان دیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ بچے اس ٹینٹ سٹی میں رہیں گے، انہیں روزانہ کی بنیاد پر مفت تعلیم دی جائے گی اور اپنے اصل اسکولوں میں واپس آنے والوں کی مدد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
خیمہ بستیوں میں عارضی اسکول قائم، تدریس شروع
Sep 17, 2022