کراچی(اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے آل راونڈر جمی نیشم نے بورڈ کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا ہے جس کی اہم وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کیوی آل راونڈر جمی نیشم کو بورڈ نے سنٹرل کانٹریکٹ کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے پہلے سے غیر ملکی ڈومیسٹک لیگز کےساتھ معاہدے کر رکھے ہیں
اور وہ اس میں مصروف ہیں۔ بورڈ نے جمی کے انکار کے بعد بلیئر ٹکنر اور فن ایلن کو اب سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کے جانے کے بعد کنٹریکٹ میں دو کھلاڑیوں کی گنجائش تھی، جس کے باعث آل راونڈر کو سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے انکار کردیا ہے لیکن جمی نشیم ہمارے سرکل میں موجود ہیں اور دوسرے نان کنٹریکٹڈ کرکٹرز کی طرح جب بھی دستیاب ہوئے انہیں سلیکشن کیلئے زیر غور لایا جائیگا۔ جمی نیشم کا ہے کہ میں جانتا ہوںسنٹرل کنٹریکٹ کے انکار کے فیصلے کے بعد کہا جائے گا کہ میں نے پیسے کو ترجیح دی۔ جولائی میں میرا ارادہ تھا کہ میں سنٹرل کنٹریکٹ کی پیش کش قبول کر لوں تاہم اس وقت مجھے فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تو میں نے دنیا میں دیگر لیگز سے معاہدے کر لئے۔
کہنا
نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر جمی نشیم کا سنٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار
Sep 17, 2022