کوہلو ( آن لائن ) کوہلو کی تحصیل کاہان کے تمام سکول بند ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کاہان کے ہائی سکول سمیت تمام اسکول بند ہیں نقل مکانی کر کے واپس کاہان آنے والے خاندانوں کے ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل داو¿ پر لگ گیا۔کاہان کے سکولوں میں سینکڑوں ٹیچر تو تعینات ہیں لیکن حاضر ایک بھی نہیں لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے اساتذہ نے ابھی تک اپنے سکول بھی نہیں دیکھے ،کاہان کے باسیوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزیر تعلیم ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،سیکرٹری ایجوکیشن کمشنر سبی ،ڈپٹی کمشنر کوہلو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری نوٹس لے کر غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور بچوں کے تعلیم کو یقینی بنانے کیلیے اساتذہ تعینات کریں۔