خاران سے باہر گندم سمگلنگ کا نوٹس لیویز چیک پوسٹوں پر ہائی الرٹ

Sep 17, 2022

خاران ( آن لائن ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے میڈیا میں ضلع سے باہر گندم سمگلنگ کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی احکامات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ کی ہدایت پر رسالدار میجر حاجی خدابخش ساسولی نے تمام لیویز چیک پوسٹوں کو الرٹ کیا،لیویز چیک پوسٹ گردینہ اور لیویز چیک پوسٹ البت کے لیویز جوانوں نے گندم سے بھرے تین ٹرکوں کو ضلع سے باہر لے جانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تینوں ٹرکوں کو واپس خاران روانہ کردیا۔یاد رہے کہ اگر کوئی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ خاران سے باہر گندم کی سمگلنگ پر گندم کی قلت پیدا ہوگئی تھی ۔ 

مزیدخبریں